ایمازون جنگل میں ہزاروں سال قدیم شہر دریافت

  • 11 months ago
  • News
  • 0

آثار قدیمہ کے ماہرین نے ایمازون کے جنگل میں ہزاروں سال قدیم شہر دریافت کیا ہے۔

گھنے جنگل میں یہ شہر سالہا سال سے چھپا تھا، جسے اب دریافت کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکا کے اس برساتی جنگل میں 2 دہائی قبل زمین میں دبی سڑکیں اور مٹی کے ٹیلے دریافت ہوئے ہیں۔ ایک جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس حوالے سے ماہرینِ آثارِقدیمہ نے لیزر سنسر ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک نقشہ تیار کیا ہے۔ یہ نقشہ ایمازون جنگل کے خطے میں گنجان بستیوں اور سڑکوں کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید یہ کہ دوران تحقیق رہائشی اور مذہبی عمارتوں کا سوراغ ملا۔ وہاں کھیتی باڑی اور نہری نظام کے آثار بھی پائے گئے۔ جبکہ طویل ترین سڑکوں کے نشانات ملے۔

علاوہ ازیں، ماہرین نے خطے میں مقیم افراد کی تعداد کم سے کم 10 ہزار بتائی۔ نیز وہاں کے رہائشی مٹی سے عمارتیں تعمیر کیا کرتے تھے۔

لہٰذا حالیہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ایمازون کا خطہ ہمارے اندازوں سے مختلف رہا ہے۔

(فرح رحمان)

Join The Discussion

Compare listings

Compare